ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی مشاورت

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی مشاورت

Sun, 24 Jan 2021 19:16:51  SO Admin   S.O. News Service

 دبئی،24جنوری (آئی این ایس انڈیا)  نئی امریکی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پرمشاورت شروع ہوگئی ہے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائیر بن شبات نے ہفتے کے روز امریکی ہم منصب جیک سولیوان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آئندہ ماہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے چیف یوسی کوھین امریکا کا دورہ کریں‌گے جہاں وہ واشنگٹن میں ' سی آئی اے' کے سربراہ ولیم برنز اور امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں متوقع امریکی واپسی کے بارے میں اسرائیلی موقف واضح‌ کریں‌ گے۔ یوسی کوھین امریکی حکام سے ملاقات میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے بارے میں تل ابیب کی طرف سے تجاویز پیش کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے سنہ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے میں ایران کی واپسی کے بارے میں ایران کے ساتھ درپردہ بات چیت کا آغاز کیا ہے۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل '12' نے بتایا کہ امریکا نے ان مذاکرات کے بارے میں اسرائیل کو بتایا ہے۔ اسرائیلی خبار'ٹائمز آف اسرائیل' نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک سے زاید مواقع پر ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


Share: